گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وانہ لوئر وزیرستان کے ٹیچنگ اسٹاف کو سالانہ (38٫804٫000) تین کروڑ اٹھاسی لاکھ چار ہزار تنخواہیں اتی ہے اور بدقسمتی سے آج کل کالج میں صرف دو خواتین ٹیچرز ڈیوٹی کرتی ہے اور باقی بشمول پرنسپل صاحبہ گھروں پر تنخواہیں لیتی ہے اور ساتھی ساتھ کالج میں کلارک کا کام بھی یہ دو ٹیچرز ہی کررہی ہے۔
اجکل گرلز ڈگری کالج وانا میں بی ایس پروگرام کے داخلے بھی شروع ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا وانہ بوائز کالج کی طرح وانہ گرلز کالج میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لیتا اور یہاں کے غریب عوام کے فنڈز ضائع ہورہےہیں۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان ، اسسٹنٹ کمشنر وانہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانہ کو اس حوالے سے سخت ایکشن لینا چاہیے کیونکہ اس سے لوئر وزیرستان اور وانا کا بہت نقصان ہورہا ہے..
KP Elementary & Secondary Education Department

Follow us on Twitter @MuhammadAnwarKhan0

