جنوبی وزیرستان تنائ ٹو گل کچ روڈ کے بارے میں اختجاجی مظاہرہ ۔۔

جنوبی وزیرستان تنائی ٹو گل کچ روڈ کے بارے میں اختجاجی مظاہرہ.
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے لوئر وزیرستان کو دیا جانے والا ایک تحفہ تنائی ٹو گل کچ 42کلومیٹر روڈ اور اس روڈ کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 12نومبر 2020 کو کیا تھا،21 مہینے ہوگئے لیکن تاحال روڈ پر کام شروع نہ ہوسکا۔اہلیان علاقہ تنائی،سپین اور تحصیل توئی خلہ کے لوگوں نے آج مجبور ہوکر مین وانا ٹو ڈی آئ خان اور وانا ٹو ژوب روڈ بند کرکے اپنا اختجاج ریکارڈ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کی خراب صورتحال کی وجہ سے ہمیں دوران سفر شدید مشکلات شکار ہوتے ہیں ۔اگر کوئ ایمرجنسی ہوجائے تو ہم بیمار کو خراب سڑک کی وجہ سے وانا ہیڈ کوارٹر اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو نہیں پہنچا سکتے ہیں۔سپین ،تنائ ،توئ خلہ ،گل کچ اور زرمیلانہ علاقوں کا دارومدار زراعت اور کاشتکاری پر ہیں ۔علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ سڑک کی خراب صورتحال کی وجہ سے وقت پر ہماری زرعی پیدوار وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ہماری سبزیاں اور پھل مناسب دام نہیں بکتے۔آخر میں چیئرمین سیف نے تیس نومبر تک ڈیڈلائن دی اگر تیس تاریخ تک ہمیں تسلی بخش جواب نہ ملا تو ہم وانا ٹو ڈی آئ خان اور ژوب روڈ کو مکمل بند کر دینگے

Protest about Tanni to Gul kach Road

Leave a Comment