آج پی ٹی آئی مین آفس میں پی ٹی آئی کا ایک گرینڈ میٹنگ منعقد ہوا ۔جس میں درجہ ذیل ایجنڈا پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
1.درمیانی خلفشار ۔تمام ساتھیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وانا کے پی ٹی آئی میں بعض لوگوں کے درمیان جو چھوٹی موٹی غلط فہمیاں ہیں ۔ان کو مذاکرات اور بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔جس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ ہم ورکرز میں مکمل اتحاد و اتفاق ہیں۔ کوئی بھی خوش فہمی میں نہ رہے ۔
- زکوٰۃ فنڈز پر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین سجیل برکی پر جو شدید اعتراضات اور تحفظات ہیں ۔ان کے بارے میں پہلے سجیل برکی سے پوچھا جائے گا ۔اگر وہاں سے تسلی بخش جواب نہ ملا پھر زکوٰۃ منسٹر کے سامنے بات پیش کی جائیں گی ۔جس کے لئے ایم پی اے کے سیکرٹری یونس کو ٹاسک سونپا گیا ۔
3.کابینوں کے تشکیل میں علاقائی سطح پر کارکنوں کی مشاورت شامل کی جائے ۔
4.علاقائی آمن ۔علاقائی آمن آج کل کے حالات کے مطابق بہت ضروری ہے ۔امن کے بارے میں ہم قوم کے ساتھ ہیں ۔قوم کا جو بھی اجتماعی فیصلہ ہوگا ۔ہم اس کے ساتھ دیں گے ۔ نہ کہ مرکزی حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ ۔
5.تھری جی اور فور جی بحال کرنے کی حکومت سے پر زور اپیل کی گئی ۔
دوبارا میٹنگ 19 تاریخ کو طلب کی گئی ۔
